ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی ۔بنواسی میں کدمبااتسواکا خوبصورت آغاز۔۔ دو فنکاروں کو پمپ ایوارڈ

سرسی ۔بنواسی میں کدمبااتسواکا خوبصورت آغاز۔۔ دو فنکاروں کو پمپ ایوارڈ

Mon, 20 Feb 2017 01:09:32    S.O. News Service

سرسی 19؍فروری ( ایس او نیوز) سرسی کے بنواسی شہر میں کدمبا اتسوا کا آغاز ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کے ہاتھوں ہوا۔ اس موقع پر کنڑا ادب و ثقافت کی دنیا میں قابل ستائش خدمات انجام دینے والے دو فنکاروں کو کنڑا کے عظیم شاعر کے نام پر قائم "پمپ ایوارڈ"سے نوازا گیا۔

ایوارڈ پانے والوں میں ضلع شمالی کینرا کے معروف کنڑاشاعر با با صاحب احمد سندی(بی ایس سندی)اور کنڑا زبان کے محقق ہمپا ناگراجیا شامل ہیں۔سندی صاحب کو سال 2015کے لئے اور ہمپا ناگراجیا کو سال 2016کے لئے ایوارڈ تفویض کیا گیا۔یہ ایوارڈتین لاکھ روپے نقد اور سپاس نامہ پر مشتمل ہوتا ہے۔

سندی صاحب نے اس موقع پر کہا کہ کنڑا کے مرکز بنواسی میں پمپ ایوارڈ حاصل کرنا ا ن کے لئے فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہر تعلقہ کی اہم سڑک کانام پمپ کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔جناب سندی کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے وزیر دیشپانڈے نے کہاسرسی بنواسی روڈ کا نام تبدیل کرکے آئندہ پمپ روڈ کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ بنواسی سرکل کا نام بھی پمپ سرکل کیا جائے گا۔کدم اتسوا کا یہ اجلاس ایم ایل اے شیورام ہیبار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ایم ایل اے وشویشور کاگیری، ضلع پنچایت صدرجئے شری موگیر،ضلع پنچایت سی ای او چندراشیکھرنائک، ضلع ایس پی ونائک پاٹل، محکمہ کنڑ او ثقافت کے جوائنٹ ڈائریکٹربلونت رام پاٹل وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے۔


Share: